ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلور کے قریب کُُلشیکر میں مٹی کا تودہ گرنے سے ٹرین سروس متاثر

منگلور کے قریب کُُلشیکر میں مٹی کا تودہ گرنے سے ٹرین سروس متاثر

Fri, 16 Jul 2021 18:57:39    S.O. News Service

منگلور 16 جولائی (ایس او نیوز)ایک ہفتہ سے جاری مسلسل اور موسلادھار بارش کے نتیجے میں جمعہ کومینگلور کے قریب کُلشھیکر اور پڈیل کے درمیان ریلوے ٹریک پر قریبی پہاڑی کی مٹی کھسک جانے سے  ٹرین سروس متاثر ہوگئی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  محکمہ ریلوے کی  جانب سے پہاڑی پر سے مٹی کو کھسک کر ریلوے پٹری پر گرنے سے روکنے کے لئے ایک دیوار بھی تعمیر کی گئی ہے   مگر  پہاڑی پر سے  مٹی کا اتنا بڑا تودہ  گرا کہ  پٹری اُس کے نیچے دب  گئی اور  حفاظتی دیوار بھی کام نہ آسکی۔

پٹری  پر مٹی کا بڑا تودہ گرنے کی وجہ سے فی الحال  مینگلور سے تھوکور  کی طرف جانے اور آنے والی ٹرین سروس متاثر ہوگئی ہے۔ جبکہ ریلوے حکام  مٹی کو ہٹانے کے کام پر لگ گئے ہیں۔

 

 

 


Share: